نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 28 فروری 2016 12:15

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا ویمن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح سائیڈ نے 114 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سوزی بیٹس نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

کپتان میگ لیننگ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ لی لیسپیرک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان سوزی بیٹس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 33 رنز بنائے۔ سیرا میک گلیشن اور ایمی ستھیلیکر نے 22 ، 22 رنز بنائے۔ لارن چیٹل اور میگن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 12:15:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :