ایشیاء کپ ٹی 20 ، پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں پیر کو آمنے سامنے ہوں گی

اتوار 28 فروری 2016 12:17

ایشیاء کپ ٹی 20 ، پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں پیر کو آمنے سامنے ہوں گی

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم ایشیا ٹی 20 کپ میں اپنا دوسرا میچ پیر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف کھیلے گی، شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شیڈول میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یو اے ای کی ٹیم پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے۔ ایونٹ میں منگل کو واحد میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 12:17:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :