بھارت کے خلاف میچ میں 200 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی، محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 22:04

بھارت کے خلاف میچ میں 200 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی، محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو

لاہور/میرپور ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28فروری۔2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیاء کپ کے میچ میں 200 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی لیکن ٹیم کامیاب نہ ہو سکی جس کا مجھے افسوس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے باؤلرز نے تھوڑے ٹارگٹ کے باجود میچ میں جان ڈال دی، تمام کھلاڑیوں کی سوچ تھی کہ اگر پاکستانی ٹیم تھوڑے رنز پر آؤٹ ہوسکتی ہے تو بھارت کی ٹیم کو بھی انہیں کنڈیشنز پر مشکل درپیش آسکتی ہے ۔

محمد عا مر نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ اپنے چار اوورز میں کم سے کم سکور دے کر زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کروں اور اس میں کامیابی بھی ہوئی ۔محمد عامر نے کہاکہ ان کا کرکٹ میں پانچ سال کے بعد کم بیک شائقین کرکٹ کی محبت اور پی سی بی کی کوششوں سے ممکن ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ان کی پرفارمنس بھی اچھی رہی ۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے کہاکہ انہیں عوام کی طرف سے جتنی محبت ملی ہے وہ ان کی توقعات سے بڑھ کر ہے جبکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اچھا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کنڈیشنز سب باولرز کے لئے ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن باولرذہنی طور مضبوط اور سچوایشن پر کنٹرول کرنا جانتا ہو ، اگر اسے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہو تو اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے، مجھے اپنی لائن اینڈ لینتھ پر جوکنٹرول حا صل ہے وہ اللہ کاخا ص کرم ہے ۔

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 22:04:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :