ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے کر فتح کا مزہ چکھ لیا، بنگلہ دیش کی طرف سے جیت کیلئے دئیے گئے 148 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 ا وورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنا پائی‘ بنگلہ دیش کے صابر رحمن کی جارحانہ بلے بازی 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے‘شکیب الحسن 32 اور محمود اللہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے،سری لنکا کی طرف سے چمیرا کی 3 وکٹیں ،148 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ‘ یکے بعد دیگرے پلیئرز آؤٹ ہو کر پویلین جاتے رہے‘ چندیمل 37‘ جے سوریا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ شاندار بلے بازی پر صابر الرحمن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

اتوار 28 فروری 2016 23:32

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے کر فتح کا مزہ چکھ لیا‘ بنگلہ دیش کی طرف سے جیت کیلئے دئیے گئے 148 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 ا وورز میں8وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنا پائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمن کی جارحانہ بلے بازی 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے‘ سری لنکا کی طرف سے چمیرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

148 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ‘ یکے بعد دیگرے پلیئرز آؤٹ ہو کر پویلین جاتے رہے۔ چندیمل 37‘ جے سوریا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ شاندار بلے بازی پر صابر الرحمن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اتوار کو میرپور ڈھاکا میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کیخلاف ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰنے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نییو اے ای سے جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سری لنکا کے کپتان لاستھ مالنگا فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔ ان کی جگہ تھسارا پریرا کو شامل کیاگیا اور اینجلو میتھیوز نے کپتانی کی ۔بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرکوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔ محمد متھن کواینجلومیتھوز نے ایل بی ڈبلیو اور سومیا سرکار کو کولاسکیرا نے میتھیوز سے کیچ کرایا۔

اس کے بعد صابر رحمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 80 رنز بنائے ان کو چمیریا نے جیا سوریا کے ہاتھوں کیچ ا?وٴٹ کرایا۔ شاکب الحسن بنگلہ دیش کے دوسرے کامیاب بیٹسمین تھے جنہوں نے 34 گیندوں پر 32 رنز بنائے وہ بھی چمیریا کا شکار بنے ان کا کیچ وکٹ کیپر چندی مل نے لیا جبکہ محمود اللہ نے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔

بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔ بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیتنے کے لیئے 148 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے چار اوور میں 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا کے کھلاڑی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔ سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 37 اور جے سوریا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آئی لینڈرز مقررہ 20 ا وورز میں …… رنز بنا سکے یوں میزبان سری لنکا نے … رنز سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں کم بیک کر لیا۔

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 23:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :