بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر بہت دکھ ہوا، تلکا رتنے دلشان
پیر 29 فروری 2016 11:42
ڈھاکہ ۔29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور اوپننگ بلے باز تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں شکست سے پوری قوم کی طرح ہمیں بھی بہت دکھ ہوا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کی ٹیم کو شکست دی تھی تاہم دوسرے میچ میں اس کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تلکا رتنے دلشان نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، انکی کوشش ہوگی کہ انکی ٹیم ٹورنامنٹ کے باقی میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرسکے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا لیکن میچ میں ٹیم برا کھیلی اور دباؤ کا شکار ہوئی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر بہت مایوسی ہوئی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا