ایشیا کپ، پاکستان اور عرب امارات کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 12:28

ایشیا کپ، پاکستان اور عرب امارات کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

میر پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) ایشیاء کپ کے چھٹے میچ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات آمنے سامنے ہوں گے ۔ شیر بنگلا سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس کی قیادت شاہد آفریدی کے سپرد ہے جبکہ یو اے ای کے کپتان امجد جاوید ہوں گے ۔ گرین شرٹس ایشیاء کپ میں اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کھا چکا ہے جب کہ سابق پاکستانی فاسٹ باولر عاقب جاوید کی کوچنگ کے زیر سایہ یو اے ای اس سے پہلے دفاعی چیمپئن سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش سے اپنے میچز ہار چکی ہے ۔

وقت اشاعت : 29/02/2016 - 12:28:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :