سپینش فٹبال لیگ ،بارسلونا نے 27سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 16:12

سپینش فٹبال لیگ ،بارسلونا نے 27سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

بارسلونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا نے سپینش فٹبال لیگ میں مسلسل ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔ہفتے کو سیویلا کیخلاف میچ میں بارسلونا نے سٹار کھلاڑی لیونل میسی کی شاندار کرکٹ اور جیراڈ پیکے کے گول کی بدولت سیویلا کو 1کے مقابلے میں 2گولز سے ہرانے کے ساتھ ساتھ سپینش لیگ میں مسلسل 34فتوحات کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ ریکارڈ 1988-89ء میں ریال میڈرڈ نے بنایا تھا اور بارسلونا جمعرات کو ریوا ویلے کانو کیخلاف شیڈول میچ میں کامیابی اپنے نام کرنے کی صورت میں ریکارڈ اپنے نام کر لے گی۔اس کامیابی کے بعد بارسلونا نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے ، اب اسے دوسری پوزیشن پر موجود ایٹلیٹکو میڈرڈ پر 8اور تیسری پوزیشن پر موجود ریال میڈرڈ پر 12پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 29/02/2016 - 16:12:42