ایشیا کپ کے فائنل سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے وارم اپ میچ کے شیڈول نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 29 فروری 2016 22:35

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے وارم اپ میچ  کے شیڈول نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) ایشیا کپ کے فائنل سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے وارم اپ میچ کے شیڈول نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں ان دنوں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اگلے ماہ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

تاہم اب معلوم ہوا ہے اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش کا وارم اپ میچ ایشیا کپ کے فائنل سے قبل 5 مارچ کو شیڈول ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بنگلہ دیش اپنے پہلے وارم اپ میچ سے محروم ہو سکتا ہے۔ اس تمام صورتحال نے تنازعے کی شکل اختیار کر لی ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/02/2016 - 22:35:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :