ڈھاکا، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ پاکستانی ٹیم اوریواے ای نے تماشائیوں کے دل نے جیت لئے، یو اے ای کے سیالکوٹی کھلاڑی شامین نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کو میچ بھی سیالکوٹی کھلاڑی شعیب ملک نے جتوایا

منگل 1 مارچ 2016 00:04

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میچ پاکستانی ٹیم اور ہجوم کے دل متحدہ عرب امارات نے جیت لئے ۔ یو اے ای کی طرف سے سیالکوٹی کھلاڑی شامین نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان کو میچ بھی سیالکوٹی کھلاڑی شعیب ملک نے جتوایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈھاکہ کے شہر بنگلہ سٹیڈیم میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے درمیان انتہائی دلچسپ میچ کھیلا گیا تا ہم یہ میچ تو بظاہر پاکستانی ٹیم نے جیتا لیکن تماشائیوں کے دل متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے جیتے کیونکہ انہوں نے بہتر ٹیم کے سامنے بہتر کھیل پیش کیا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طر ف سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 46رنز بنانے والے شامین کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو جتوانے والے شعیب ملک کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہے تا ہم اس میچ میں کپتان شاہد آفریدی پورے میچ کے دوران انتہائی پریشان نظر آئے اور ان کی باڈی لینگویج ان کی کم خوداعتماد ی ظاہر کر رہی تھی ۔

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 00:04:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :