ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : 7ویں مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو 5وکٹو ں سے ہرا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 مارچ 2016 21:52

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی : 7ویں مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو 5وکٹو ں سے ہرا دیا

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے 7ویں مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے ہرا دیا ۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم میر پور میں جاری میچ میں سری لنکا نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کا سنہری موقع ضائع کیا اور کوئی لنکن کھلاڑی بڑا انفرادی سکور نہ بنا سکا ،دنیش چندیمل 4،تلکارتنے دلشان 18، جے سوریا 3،اینجلو میتھیوز 18،ملندا سری وردنے 22،چمارا کاپوگدیرا30اور شناکا 1رن بنا کر پوویلین لوٹے۔

تھیسارا پریرا 6گیندوں پر 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔نووان کولاسیکرا نے آخری اوور میں آؤٹ ہونے سے قبل دو چوکے لگا کر سری لنکا کو 138رنز تک پہنچنے میں مدد دی ۔ بھارت کی جانب سے بمراہ ، پانڈیا اور ایشون نے 2،2جبکہ نہرا نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

139رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا اور 16رنز پر اوپنرز پوویلین لوٹ گئے۔دھو ن 1اور روہت شرما 15رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔

اس کے بعد رائنا نے کوہلی کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 54رنز جوڑے ، رائنا25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔یووراج سنگھ نے 18گیندوں پر 35رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر بھارت کا جیت کی جانب سفر آسان کردیا جسے کوہلی اور دھونی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا ، کوہلی 56اور دھونی 7رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے کولاسیکرا نے 2جبکہ شناکا،ہیراتھ اور پریرا نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔اس کامیابی کے ساتھ ہی بھارت نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 21:52:44