ایشیا کپ کے سلسلے میں بھارت اور سری لنکا کے مابین پاکستانی ایمپائر کے فیصلے نے تنازعہ کھڑا کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 22:30

ایشیا کپ کے سلسلے میں بھارت اور سری لنکا کے مابین پاکستانی ایمپائر کے فیصلے نے تنازعہ کھڑا کر دیا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) ایشیا کپ کے سلسلے میں بھارت اور سری لنکا کے مابین پاکستانی ایمپائر کے فیصلے نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا شکست دے دی ہے۔ میچ کے دوران پاکستانی ایمپائر شعیب رضا نے بھی ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

شعیب رضا کی جانب سے سری لنکا کی اننگ کے دوران ایک ایسا فیصلہ دیا گیا جس نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

شعیب رضا کی جانب سے سری لنکن بلے باز پریرا کو اس وقت اسٹمپ آوٹ دیا گیا جب ان کا بلا کریز کے اندر بیلز اڑنے سے قبل ہی پہنچ چکا تھا۔ شعیب رضا نے اس موقع پر اس فیصلے کو تھرڈ ایمپائر کو ریفر کرنے کی بجائے خود ہی فیصلہ دے دیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2016 - 22:30:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :