خواتین کرکٹ:کیویز نے دوسرے ٹی20 میں آسٹریلیا کو ہرادیا

بدھ 2 مارچ 2016 12:15

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے آسٹریلیاویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 117 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا۔ کپتان سوزی بیٹس نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 116 رنز بنائے الیزے پری 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، کاسپیرک نے 3 اور نیلسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، سوزی بیٹس 54 رنز کے ساتھ ٹاپ کھلاڑی رہیں۔ فارل اور لیننگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو ا آؤٹ کیا

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 12:15:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :