ایشیا کپ ، بھارت اور سری لنکا کے مابین پاکستانی ایمپائر کے فیصلے نے تنازعہ کھڑا کر دیا، تنقید کا سامنا

بدھ 2 مارچ 2016 12:22

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) ایشیا کپ کے سلسلے میں بھارت اور سری لنکا کے مابین پاکستانی ایمپائر کے فیصلے نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا شکست دے دی ہے۔ میچ کے دوران پاکستانی ایمپائر شعیب رضا نے بھی ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

شعیب رضا کی جانب سے سری لنکا کی اننگ کے دوران ایک ایسا فیصلہ دیا گیا جس نے ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔

شعیب رضا کی جانب سے سری لنکن بلے باز پریرا کو اس وقت اسٹمپ آوٹ دیا گیا جب ان کا بلا کریز کے اندر بیلز اڑنے سے قبل ہی پہنچ چکا تھا۔ شعیب رضا نے اس موقع پر اس فیصلے کو تھرڈ ایمپائر کو ریفر کرنے کی بجائے خود ہی فیصلہ دے دیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 12:22:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :