جونئر ڈیوس کپ کیلئے تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

بدھ 2 مارچ 2016 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام جونئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل جمعرات سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربیتی کیمپ میں صاحبزادہ محمد علی، ثاقب خان اور شعیب خان تربیت حاصل کریں گے اور انہیں معین شاہ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جونیئر ڈیوس کپ 10 مارچ سے سری لنکا کے شہر کولمبومیں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 9 مارچ کو سری لنکا روانہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے ٹرائلز کے بعد ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، برونائی، ایران، عراق، قزاخستان، لبنان، مالدیپ، نیپال، سعودی عرب، سنگاپور، سری لنکا، شام، تاجکستان، ترکمانستان اور یمن کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اگلے راؤنڈ تک رسائی کیلئے پاکستان کو ٹاپ ٹو ٹیموں کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا-

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 12:41:41