ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 مارچ 2016 18:02

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2 مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے انتہائی اہم مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کپتان شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے پہلے سے زیادہ اچھی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کہاں کھڑے ہیں، آج کامیچ جیت لیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اورلیفٹ آرم سپنر محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر انور علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے ۔بنگلہ دیش نے زخمی مستفیض اور نور الحسن کی جگہ تمیم اقبال اور عرفات سنی کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ یاد رہے کہ یہ میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 18:02:44