ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،ملکی مینز ٹیم نے ترکمانستان کو ہرا کر مسلسل 5ویں کامیابی حاصل کی، ویمن ٹیم نے ایتھویپا کو زیر کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی کا مزہ چکھ لیا

بدھ 2 مارچ 2016 20:56

ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،ملکی مینز ٹیم نے ترکمانستان کو ہرا کر مسلسل 5ویں کامیابی حاصل کی، ویمن ٹیم نے ایتھویپا کو زیر کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی کا مزہ چکھ لیا

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) پاکستانی مینز ٹیم نے ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکمانستان کو ہرا کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی اور اس کے ساتھ ہی ڈویڑن فور گروپ ایم میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، پاکستانی ویمن ٹیم نے ایتھویپا کو زیر کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی کا مزہ چکھ لیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری میگا چیمپئن شپ میں مینز ڈویڑن فور گروپ ایم میں پاکستان نے پانچویں اور آخری راوٴنڈ میچ میں ترکمانستان کو 3-1 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ سنگلز مقابلوں میں عاصم قریشی، شجاعت علی سید اور عاصم قریشی نے فتوحات حاصل کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے راوٴنڈ میں مالدیپ، تیسرے راوٴنڈ میں پاناما اور پانچویں اور آخری راوٴنڈ میں ترکمانستان کو شکست دی، دوسرے اور چوتھے راوٴنڈ میں پاکستان کو بائی ملی تھی۔ ۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 20:56:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :