گرینڈ سلام جیتنا اپنی بیٹی کے ڈائپر بدلنے سے زیادہ آسان ہے :اینڈی مرے

والد کی ذمہ داریاں سنبھالنا ٹینس کور ٹ میں حریفوں کا مقابلہ کرنے سے زیادہ آسان لگنے لگاہے، ٹینس سٹار

بدھ 2 مارچ 2016 21:01

گرینڈ سلام جیتنا اپنی بیٹی کے ڈائپر بدلنے سے زیادہ آسان ہے :اینڈی مرے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) عالمی نمبر 2ٹینس سٹار برطانیہ کے اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ انہیں گرینڈ سلام جیتنا اپنی بیٹی کے ڈائپر بدلنے سے زیادہ آسان لگنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ 7فروری کو بیٹی کے باپ بننے والے 28سالہ اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ ایک والد کی ذمہ داریاں سنبھالنا ٹینس کور ٹ میں حریفوں کا مقابلہ کرنے سے زیادہ آسان لگنے لگاہے تاہم انہیں اپنی بیٹی صوفیا سے بہت محبت ہے اور وہ اسے ایک منٹ کے لیے اپنی آنکھوں سے اوجھل ہونے نہیں دیتے۔برطانوی ٹینس سٹار کے مطابق صوفیہ نے انہیں صبح صبح اٹھنے کا عادی بنا دیا ہے جس سے ان کی اہلیہ کم سیئر بہت خوش ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 21:01:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :