طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے نبرد آزما سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 3 مارچ 2016 12:19

طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے نبرد آزما سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء)طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے نبرد آزما سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔کیوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاکٹرز نے ستمبر 2014 میں مارٹن کرو میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔

(جاری ہے)

مارٹن کرو کی آخری رسومات 11 مارچ کو آکلینڈ کے ہولی ٹرینٹی کیتھیڈرل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔نیوزی لینڈ کے موجود کپتان کین ولیمسن نے مارٹن کرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سابق عظیم کھلاڑی ٹیم کے لئے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے تھے۔واضح رہے کہ مارٹن کرو نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 77 ٹیسٹ میچز میں 45.36 کی اوسط سے 5444 رنز ‘ 143 ایک روزہ میچوں میں 38.55 کی اوسط سے 4704 بنائے۔ پاکستان کے خلاف 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی مارٹن کرو نے ہی کی تھی-

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 12:19:46