ملائیشین اوپن ٹینس:سبائن لیسکی اور یوجینی بوشارڈ کوارٹر فائنل میں داخل

جمعرات 3 مارچ 2016 13:10

کولالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) جرمنی کی سبائن لیسکی،کینیڈا کی یوجینی بوشارڈنے ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ سبائن لیسکی نے سنسنی خیز مقابلے میں جمہوریہ چیک کی باربورا کرسیکووا کو 5-7 اور3-6 سے شکست دی۔ دوسریمیچ میں کینیڈا کی یوجینی بورشارڈ نے یکطرفہ مقابلے میں کائی نارا کو قابو کرکے لاسٹ ایٹ میں رسائی حاصل کی۔ ان کی فتح کااسکور 1-6 اور2-6 رہا۔ چین کی چنگ وانگ نے ہموطن ینک ینک دوان کو شکست سے دوچار کیا۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 13:10:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :