ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ،بھارت نے با آسانی متحد ہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

جمعرات 3 مارچ 2016 21:05

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ،بھارت نے با آسانی متحد ہ عرب امارات کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔2 مارچ2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے9ویں میچ میں بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد متحد ہ عرب امارات کیخلاف 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔میر پور میں یو اے ای نے بلے بازی شروع کی تو شائیمان انور کے علاوہ محض ایک اور بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکا ۔

(جاری ہے)

پٹیل 1، مصطفی 11، شہزاد 0، عثمان 9،کلیم 2، جاوید 0، فرید طارق 3اور نوید 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ شائیمان انور کی ہمت بھی 43کے انفرادی سکور پر جواب دے گئی اور پوری اماراتی ٹیم 20اوورز میں 81رنز بناسکی ،بھارت کیلئے بھونیشور کمارنے 2جبکہ پانڈیا ، یوراج ،ہربھجن ، نیگی اور بمراہ نے ایک ،ایک وکٹ لی ۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 21:05:44