سری لنکا کیخلاف میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 مارچ 2016 21:17

سری لنکا کیخلاف میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے: شاہد آفریدی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور کپتان شاہد آفریدی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارگردگی پر کی جانے والی تنقید بری چیز نہیں ہے۔ انتظار کر رہے ہیں کہ منتخب کیے گئے کھلاڑی کب پرفارم کرنا شروع کرتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف آخری میچ میں فتح حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 21:17:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :