چوہدری نثار کاشہر یارخان سے ٹیلیفونک رابطہ ،بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

جمعرات 3 مارچ 2016 22:14

چوہدری نثار کاشہر یارخان سے ٹیلیفونک رابطہ ،بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یارخان کو ٹیلیفون کر کے بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے واضح کیا ہے کہ اطمینان بخش سکیورٹی کی یقین دہانی ملنے تک قومی ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق رپورٹ آج جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف کو بھی پیش کریں گے ۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 22:14:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :