لاہور ،ساگا کپ 2016ء ،ٹاؤن شپ وائٹس اور کرکٹ سنٹر کے درمیان ون ڈے میچ

کرکٹ سنٹر کی ٹیم نے ٹاؤن شپ وائٹس کو 185 رنز سے شکست دیدی

جمعرات 3 مارچ 2016 22:18

لاہور ،ساگا کپ 2016ء ،ٹاؤن شپ وائٹس اور کرکٹ سنٹر کے درمیان ون ڈے میچ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) ساگا کپ 2016ء کے سلسلے میں کرکٹ سنٹر گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں ٹاؤن شپ وائٹس اور کرکٹ سنٹر کے درمیان لیگ ون ڈے میچ کھیلا گیا۔کرکٹ سنٹر کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹاؤن شپ وائٹس کو 185 رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ سنٹر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم مقررہ چالیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا سکی۔

کرکٹ سنٹر کی اننگز کی خاص بات بلے باز اخلاق بٹ کی شاندار اننگز تھی۔ اخلاق بٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اس کے علاوہ شجاع حیدر 32 اور عدنان اکمل 27 رنز بنا کر نمایاں ہے۔ ٹاؤن شپ وائٹس کی باؤلنگ میں ندیم شہباز نے 45 رنز دے کر دو جبکہ محمد شریف نے 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

269 کا تعاقب کرتے ہوئے ٹاؤن شپ وائٹس کی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 24.2 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

حمزہ اکرم 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کرکٹ سنٹر کی طرف سے عدنان رسول، منظور خان اور کامران اکمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار بیٹنگ کرنے پر اخلاق بٹ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کو پرموٹ کرکے ہی اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے۔ ساگا سپورٹس کی اچھی کاوش ہے کہ لاہور شہر میں کلبوں کا ون ڈے ایونٹ منعقد کروایا۔ کلب کرکٹ اصل میں کرکٹرز کی نرسری ہے۔ میں جب بھی لاہور میں ہوتا ہوں اپنے کلب کے تمام میچز کھیلتا ہوں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ کلب کرکٹ ہی میری اصل کرکٹ ہے۔ یہاں سے پرفارم کرکے پاکستان سے کھیلتا ہوں۔امید ہے کہ میری محنت رنگ لائے گی اور میں پھر ٹیم میں کھیلوں گا

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 22:18:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :