ایشین فٹ بال کپ 2019ء کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو مل گئی

جمعہ 4 مارچ 2016 11:42

ایشین فٹ بال کپ 2019ء کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو مل گئی

مناما ۔ 04 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) ایشین فٹ بال کنفڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی نے 2019ء میں شیڈول ایشین کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی۔ اس بات کا اعلان اے ایف سی نے بحرین میں منقدہ اپنے اجلاس میں کیا۔ متحدہ عرب امارات نے ایران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میگا ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پر متحدہ عرب امارات فٹ بال ایسوسی ایشن حکام کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ متحدہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد کر کے ہماری توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کپ کی میزبانی میرٹ کی بنیاد پر متحدہ کو دی گئی ہے جس میں سٹیڈیمز کی کنڈیشنز، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، ہوٹلز، ویزا پراسیس اور رہن سہن سمیت کئی دوسرے چیزوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 11:42:24