بارسلونا نے مسلسل 35 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا 27 سالہ ہسپانوی ریکارڈ توڑ ڈالا

جمعہ 4 مارچ 2016 11:43

بارسلونا نے مسلسل 35 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا 27 سالہ ہسپانوی ریکارڈ توڑ ڈالا

میڈرڈ ۔ 4 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء) بارسلونا نے مسلسل 35 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا 27 سالہ ہسپانوی ریکارڈ توڑ ڈالا، فاتح ٹیم نے لیونیل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ریو ویلکیانو کو بآسانی 5-1 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی لالیگا کے ایک میچ میں بارسلونا نے لیونیل میسی کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت ریو ویلکیانو کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، اس جیت کے بعد بارسلونا کی ٹیم 69 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

شہرہ آفاق کھلاڑی لیونیل میسی نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، انہوں نے 23 ویں، 53 ویں اور 72 ویں منٹ میں گول سکور کئے۔ واضح رہے کہ بارسلونا کی ٹیم نے 35 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 11:43:47