ایشیا کپ، بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کردی

مبینہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں مشہور پاکستانی شائق بشیر احمدکوہراساں کیا گیا،پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں تصدیق ہوگئی

جمعہ 4 مارچ 2016 22:44

ایشیا کپ، بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کردی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء ) بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شائق بشیر احمد کی پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی،ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کی حمایت کیلئے بنگلہ دیش جانے والے محمد بشیر کو مبینہ طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں ہراساں کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ اور شائقین نے عدم برداشت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مشہور پاکستانی شائق بشیر احمد کی پاکستانی جھنڈے کی حامل شرٹ اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے والی قمیض پہنا دی۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی الیاس الدین ملا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بظاہر عوام کے ساتھ مل کر بشیر کو پاکستانی قمیض اتار کر بنگلہ دیشی جھنڈے کی حامل قمیض پہننے پر مجبور کیا۔

یاد رہے کہ اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔فیس بک اور سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹ پر سامنے آنے والی تصویروں میں اس صورتحال کی تصدیق ہوئی جس میں الیاس الدین کے سامنے بشیر کو بنگلہ دیشی جھنڈا پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ان کے گرد بنگلہ دیش شائقین نے گھیرا ڈالا ہوا تھا۔رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی نے شائقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زبردستی بشیر کے جسم پر بنگلہ دیشی پرچم لپیٹ دیں۔اس موقع بنگلہ دیشی حکام اور مشتعل شائقین کے سامنے پاکستانی کرکٹ شائق بشیر احمد بالکل بے بس نظر آئے۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 22:44:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :