تیسری ایشین کبڈی چمپئن شپ 27اپریل سے شروع ہوگی

ہفتہ 5 مارچ 2016 12:38

تیسری ایشین کبڈی چمپئن شپ 27اپریل سے شروع ہوگی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے تعاون سے تیسری ایشین کبڈی چمپئن شپ 27 اپریل سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، آذربائیجان، ملائیشیا اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اور ان تمام ممالک کی ٹیموں نے ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوئے اس چمپئن شپ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے اور یہ چمپئن شپ یکم مئی تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 12:38:40