ورلڈ ٹی20کوالیفائرز: اومانی ٹیم میں پاک بھارت کھلاڑیوں کی بھرمار

ہفتہ 5 مارچ 2016 13:42

ورلڈ ٹی20کوالیفائرز: اومانی ٹیم میں پاک بھارت کھلاڑیوں کی بھرمار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز میں شریک اومانی ٹیم میں پاک بھارت کھلاڑیوں کی بھرمار ، گذشتہ صدی کی آخری دہائی میں نقل مکانی کرنے والے دونوں ملکوں کے کھلاڑی مثالی تعاون کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنا وجود منوانے کیلیے بیتاب ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب صرف آئی سی سی یا دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں ہی مقابل نظر آتی ہیں، گرین شرٹس کی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت بھی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے سب مشکوک ہوچکی ہے، اسی ایونٹ میں شامل ایک ٹیم اومان میں برصغیر کے کرکٹرز کا امتزاج نظر آتاہے۔ ان میں 9 کا تعلق پاکستان اور 5کا بھارت سے ہے، تمام کھلاڑیوں میں اتفاق اور اتحاد کی مثالی فضا ہے۔

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 13:42:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :