سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کی لالچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے ہیں،وریندر سہواگ

ہفتہ 5 مارچ 2016 20:26

سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کی لالچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے ہیں،وریندر سہواگ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے الزام لگایا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کی لالچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی تعریفیں کرتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں سہواگ کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی کرکٹرز پیسوں کے لیئے بھارت میں کام کررہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ انڈین کرکٹرز کی تعریفیں بھی کرتے ہیں۔

سہواگ نے خاص طور پر سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل بھارتی کھلاڑیوں کی بہت زیادہ تعریفیں کررہے ہیں کیونکہ وہ بھارت میں پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ بھارت کرکٹ کے لیئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اس لیئے وہ جب بھارتی کھلاڑیوں کے بارے میں اچھی باتیں کرتے ہیں تو وہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور یہ سب تعریفیں پیسہ کمانے کا چکر ہے۔

(جاری ہے)

سہواگ نے شعیب اختر کے علاوہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر رانا نوید الحسن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی آج کل بھارتی کرکٹرز کی بہت زیادہ تعریفیں کررہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی شعیب اختر سے متاثر ہیں اور اس بات کی امید رکھے ہوئے ہیں کہ انہیں اسٹار اسپورٹس یا کوئی اور بھارتی ٹی وی چینل اپنے پاس ملازمت پررکھ لے گا،غرض یہ کہ یہ سارے سابق پاکستانی کرکٹر بھارت میں پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 20:26:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :