شکست خوردہ ٹیم کے سپہ سالار شاہد آفریدی ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 5 مارچ 2016 21:25

شکست خوردہ ٹیم کے سپہ سالار شاہد آفریدی ایشیا کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ایشیا کپ میں شرکت کے بعد سخت سیکیورٹی میں وطن واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش سے براستہ دبئی کراچی پہنچے اور انہوں نے کہا کہ وہ 2 دن کراچی میں ہی قیام کریں گے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی میڈیا سے ورلڈ کپ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔شاہد آفریدی کی کراچی آمد پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔یادرہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے شاہد آفریدی دو ماہ قبل ہی لاہور منتقل ہو چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/03/2016 - 21:25:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :