ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بنگلہ دیشی میڈیا نے بھارتی کپتان دھونی کی تضحیک کرنے کی ہر حد پار کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 مارچ 2016 22:37

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بنگلہ دیشی میڈیا نے بھارتی کپتان دھونی کی تضحیک کرنے کی ہر حد پار کر دی
ڈھاکہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2016ء) ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بنگلہ دیشی میڈیا نے بھارتی کپتان دھونی کی تضحیک کرنے کی ہر حد پار کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا فائنل اتوار کے روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل سے قبل بنگلہ دیشی میڈیا کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دباو میں لانے کیلئے انتہائی بھونڈے طریقوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب بنگلہ دیشی میڈیا کی جانب سے بھارتی کپتان دھونی کی ایک تصویر کو شائع کیا گیا ہے جس پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مذکورہ تصویر میں دھونی کے تن سے جدا سر کو بنگلہ دیشی کرکٹر کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دھونی کی اس تضحیک پر بھارتی میڈیا نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ جبکہ بھارتی کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی بنگلہ دیشی میڈیا پر تنقید کے خوب نشتر برسائے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/03/2016 - 22:37:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :