طارق عزیز دنیا ئے ہاکی کا ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے ‘اسلم روڈا

جمعہ 22 ستمبر 2006 13:14

کھڈیا ں خاص (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) گوجرہ ہاکی اکیڈمی کے کوچ اور سابق انٹر نیشنل کھلاڑی استاد اسلم روڈانے کہا ہے کہ 1966ء میں مغربی جرمنی کے خلاف میں نے بطور فل بیک اپنا پہلا انٹر نیشنل ہاکی میچ کھیلا ۔ 1973ء تک میں نے قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کی اور 35انٹر نیشنل میچز کھیلے ۔ تقریبا 35گول سکور بھی کئے دراصل اس زمانے میں آج کے دور کی نسبت بہت کم ہاکی میچز کھیلنے کو ملتے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این این آئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک میرے 70سے زائد شاگرد کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں اکرہ کو اولمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ قومی ہاکی ٹیم کے فارورڈ طارق عزیز بھی انہی میں سے ایک ہیں جو کہ پہلے جو نیئر ٹیم کے کپتان بنے اور پھر سینئر ٹیم کا حصہ بنے ۔

(جاری ہے)

طارق عزیز ایک باصلاحیت فارورڈ ہے اور پاکستان کے اٹیک میں یہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اسکے ڈاج کرنے کی صلاحیت اسے دیگر تمام تاہم عصر کھلاڑیوں سے منفرد بناتی ہے ۔ انٹر نیشنل ہاکی میں پابندی کی وجہ سے یہ عظیم کھلاڑی ورلڈ کپ میں ملک کی نماندگی کرنے سے قاصر رہا ہے مگر اس دوران اس نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں معیاری پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ پاکستان کی فارورڈ لائن اس کے بغیر نامکمل ہے ۔ ایک سوال پر اسلم روڈا نے بتایا کہ مجھے مسلسل 21بار نیشنل چمپئن ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جو کہ ایک قومی اریکڈ ہے میں نے پہلی قومی ہاکی چمپئن شپ میں سرگودھا ڈویژن کی 1963ء میں نمائندگی کی تھی ۔
وقت اشاعت : 22/09/2006 - 13:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :