میسی اور رونالڈو کے مداح آپس میں لڑ پڑے، ایک قتل، دوسرا گرفتار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 مارچ 2016 01:05

میسی اور رونالڈو کے مداح آپس میں لڑ پڑے، ایک قتل، دوسرا گرفتار

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8مارچ2016ء ) بھارت کے شہر ممبئی میں نائیجریا سے تعلق رکھنے والے دو دوست فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے آپس میں ہی لڑ پڑے اور بات اتنی بڑھی کہ ایک دوست نے دوسرے کی جان لے لی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوبینا درمچکووا اور مائیکل چکووما نامی یہ دوست ایک پارٹی کے بعد فٹ بال کے کھلاڑیوں کے بارے میں آپس میں الجھ رہے تھے، 21 سالہ مائیکل چکووما کرسٹیانو رونالڈو جبکہ 34 سالہ اوبینا درمچکووا لیونل میسی کا مداح تھا۔

بحث اتنی بڑھی کہ دونوں میں تکرار شروع ہو گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اسی دوران مائیکل چکووما نے اوبینا درمچکووا کو بوتل مارنے کی کوشش کی جو دیوار سے ٹکرا کر ٹوٹ گئی جس کے بعد اس نے ٹوٹی بوتل کا شیشہ اٹھا کر اوبینا درمچکووا کا گلا کاٹ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے 21 سالہ مائیکل چکووما کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیاہے ۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 01:05:42