ہانگ کانگ کے آسٹریلوی نژاد بلے باز ریان کیمبل ٹی ٹونٹی کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 مارچ 2016 15:33

ہانگ کانگ کے آسٹریلوی نژاد بلے باز ریان کیمبل ٹی ٹونٹی کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

ناگپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔8مارچ2016ء )ہانگ کانگ کے آسٹریلوی نژاد بلے باز ریان کیمبل ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے راؤنڈ میں ریان کیمبل نے 44سال اور 30دن کی عمر میں زمبابوے کیخلاف اپنا ٹی ٹونٹی ڈبلیو کرکے یہ فارمیٹ کھیلنے والے معمر ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے،اس سے پہلے متحدہ عرب امارت کے محمد توقیرنے 43سال اور 179دن کی عمر میں اپنا آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیل کریہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ ریان کیمبل نے 2002ء میں آسٹریلیا کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے ون ڈے کیریئر کا آغا ز کیا تھا تاہم وہ کینگروز کے لیے محض 2ون ڈے ہی کھیل سکے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ میں سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم نے بھی اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب کیمبل نے برینڈن میکولم کے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے محض 2ہفتوں بعد ہی اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 15:33:25