محمد عامر ایک عام سے گیند باز ہیں: بھارتی بلے باز روہت شرما

muhammad ali محمد علی منگل 8 مارچ 2016 20:35

محمد عامر ایک عام سے گیند باز ہیں: بھارتی بلے باز روہت شرما

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 08 مارچ۔2015ء ) ایک جانب جہاں دنیائے کرکٹ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کے گن گا رہی ہے وہیں بھارتی اوپنر روہت شرما اپنی روایتی پاکستانی دشمنی پر اتر آئے اور عامر کو ’’عا م ‘‘ سا باؤلر قرا ر دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز روہت شرما کی جانب سے پاکستانی نوجوان تیز گیند باز محمد عامر سے متعلق دیے گئے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

روہت شرما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد عامر کا وسیم اکرم سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔ ان کی نظر میں محمد عامر ایک عام سا گیند باز ہے۔ صرف ایک میچ میں اچھی کارگردگی دکھانے پر محمد عامر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست نہیں ہے۔ محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی گیند باز بھی ہیں جو اچھی کارگردگی دکھا رہے ہیں۔ روہت شرما کا کہنا ہے کہ محد عامر تو نہیں تاہم بھارتی نوجوان تیز گیند باز جسپریت بمرا ایک بہت ہی باصلاحیت گیند باز ہے۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 20:35:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :