وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنز کرنے والے بھارتی خاتون اینکر کو کرارا جواب

muhammad ali محمد علی منگل 8 مارچ 2016 22:41

وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنز کرنے والے بھارتی خاتون اینکر کو کرارا جواب
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 08 مارچ۔2015ء ) وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنز کرنے والے بھارتی خاتون اینکر کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج کے سلسلے میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک چینل پر ایک پروگرام کے دوران جب بھارتی خاتون اینکر نے وسیم اکرم سے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیوں پاکستان ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت کو شکست نہیں دے پاتا؟ تو اس کے جواب میں وسیم اکرم نے خاتون کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے بھارتی ٹیم سے پوچھنا چاہیے کہ وہ آخر کیوں کبھی پاکستان سے شارجہ میں نہیں جیت پائے۔
وقت اشاعت : 08/03/2016 - 22:41:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :