دھرمشالہ میں پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی سیکورٹی جائزہ کمیٹی نے 3 بنیادی تحفظات کا اظہار کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 8 مارچ 2016 23:16

دھرمشالہ میں پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی سیکورٹی جائزہ کمیٹی نے 3 بنیادی تحفظات کا اظہار کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 08 مارچ۔2015ء ) دھرمشالہ میں پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی سیکورٹی جائزہ کمیٹی نے 3 بنیادی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرمشالہ میں پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان کی سیکورٹی جائزہ کمیٹی پاکستان واپس پہنچ گئی ہے۔ جائزہ کمیٹی نے دھرمشاملہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے حوالے سے 3 بنیادی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جائزہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والے صحافیوں اور تماشائیوں کو کیسے سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ میچ کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے کیسے نمٹا جائے گا اور اگر پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ میں فتحیاب ہوتی ہے تو اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر کیسے قابو پایا جائے گا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہوٹل کیسے پہنچایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 23:16:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :