ورلڈ ٹی ٹونٹی : ہانگ کانگ کے بلے باز ریان کیمبل زخمی ہونے سے بچ گئے

بدھ 9 مارچ 2016 13:55

ورلڈ ٹی ٹونٹی : ہانگ کانگ کے بلے باز ریان کیمبل زخمی ہونے سے بچ گئے

ناگپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء)ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ہانگ کانگ کے بلے باز ریان کیمبل زخمی ہونے سے بال با ل بچ گئے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کیخلاف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے راوٴنڈ کے پہلے مقابلے میں 159رنزکے ہدف کے تعاقب میں44سالہ ریان کیمبل نے پنینگارا کے باوٴنسر کو پل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جلدی شاٹ کھیل گئے اور گیند ان کے سینے سے ٹکرانے کے بعد ہیلمٹ کی گرل میں جاگھسی تاہم خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 13:55:51