پاکستانی کھلاڑیوں نے کبھی کرکٹ پر بات ہی نہیں کی :ویرات کوہلی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 مارچ 2016 21:38

پاکستانی کھلاڑیوں نے کبھی کرکٹ پر بات ہی نہیں کی :ویرات کوہلی

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے پوچھا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے بارے میں کچھ بتاتے کیوں نہیں ہیں تو کوہلی نے جواب دیاکہ پاکستانی کھلاڑی ان سے کرکٹ کے علاو ہ ہر چیز پر بات کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں شعیب اختر کاکہنا تھا کہ انہوں نے سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے پوچھا تھا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں سے کرکٹ اور بالخصوص بلے بازی کے متعلق بات کیوں نہیں کرتے تو کوہلی نے انہیں جواب میں کہا کہ شعیب بھائی پاکستانی کھلاڑی صرف کرکٹ پر ہی بات نہیں کرتے اور باقی ساری باتیں کر تے ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/03/2016 - 21:38:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :