ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،منرو اور اینڈرسن کی طوفانی اننگز،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو وارم اپ میچ میں با آسانی74 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 10 مارچ 2016 22:45

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،منرو اور اینڈرسن کی طوفانی اننگز،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو وارم اپ میچ میں با آسانی74 رنز سے ہرا دیا

ا ناگپور ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) کولن منرو اور کورے اینڈرسن کی طوفانی اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ وارم اپ میچ میں با آسانی74 رنز سے ہرا دیا۔ سری لنکن ٹیم 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر152 رنز بنا سکی، کولن منرو 67 اور اینڈرسن 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 226 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا،منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،اینڈرسن 60 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، مارٹن گپٹل 41 اور ولیمسن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایلیٹ 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، شناکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 152 رنز بنا سکی، لاہیروتھرامانے 41 کپوگیدرا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دلشان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ایڈم ملن نے 3 اور ایش سودی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 10/03/2016 - 22:45:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :