ورلڈ ٹی ٹونٹی ،مسلسل بارش نے آئرش ٹیم کے مین راؤنڈ کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 مارچ 2016 23:10

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،مسلسل بارش نے آئرش ٹیم کے مین راؤنڈ کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا

دھرم شالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11مارچ2016ء ) وقفے وقفے سے ہونے والے بارش نے آئر لینڈ کی ورلڈ ٹی ٹونٹی کا مین راؤنڈ کھیلنے کی امیدو ں پر پانی پھیر دیا ، گروپ اے میں جانے کے لیے کل عمان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

دھرم شالا پر کھیلے جانے والا میچ پہلے تو بارش کے باعث وقت پر شروع نہ ہوسکا اور پھر بارش رکنے پر اسے 12،12اوورز تک محدود کرنا پڑا تاہم ابھی بنگلہ دیش نے 8اوورز میں 2وکٹیں کھو کر 94رنز ہی بنائے تھے کہ بارش نے ایک بار پھر گراؤنڈ کا رخ کرلیا جس کے بعد قدرت کو آئر لینڈ پر رحم نہ آیا اور امپائرز کو مجبورا کھیل ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو 1،1پوائنٹ دیدیا گیا تاہم عما ن سے پہلا میچ ہارنے والی آئرش ٹیم کا ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سفر ختم ہوگیا ۔

ایونٹ کے مین راؤنڈ میں گروپ اے میں جگہ بنانے کے لیے کل بنگلہ دیش اور عمان آمنے سامنے ہوں گے ،دونوں ٹیموں کے 3،3پوائنٹس ہیں تاہم نیٹ رن ریٹ پر بنگلہ دیش کو عمان پر سبقت حاصل ہے ۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 23:10:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :