قومی ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہتے ہیں، کولکتہ سٹیڈیم میں ٹیم کو بھر پور سپورٹ کریں گے،امید ہے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ اپنے نام کریں گے ،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد لباسط کا ٹویٹ

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:56

قومی ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہتے ہیں، کولکتہ سٹیڈیم میں ٹیم کو بھر پور سپورٹ کریں گے،امید ہے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ اپنے نام کریں گے ،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد لباسط کا ٹویٹ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد لباسط نے بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بھرپور حمایت کریں گئے ،امید ہے کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ اپنے نام کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد لباسط نے کہاکہ قومی ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہتے ہیں،اپنی ٹیم کو کولکتہ سٹیڈیم میں بھر پور سپورٹ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کولکتہ سٹیڈیم میں جا کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے ، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اور ٹرافی ہماری ہوگی

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 21:56:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :