افغان ٹیم کے کپتان نے زمبابوے کیخلاف میچ کے بعد اختتامی تقریب میں پشتو میں گفتگو کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 22:34

افغان ٹیم کے کپتان نے زمبابوے کیخلاف میچ کے بعد اختتامی تقریب میں پشتو میں گفتگو کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء)افغان ٹیم کے کپتان نے زمبابوے کیخلاف میچ کے بعد اختتامی تقریب میں پشتو میں گفتگو کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راونڈ کے میچ میں شکست دے کر مین راونڈ کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد اختتامی تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب افغانستان کے کپتان اصغر نے انگریزی میں بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے پشتو میں گفتگو شروع کر دی۔

اصغر نے پشتو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی عوام سے درخواست کی کہ وہ ٹیم کیلئے دعا کریں۔ ہم نے اپنی عوام سے ورلڈکپ کے مین راونڈ میں پہنچنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایا ہے۔ اب ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم مین راونڈ میں بھی اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کریں۔
وقت اشاعت : 12/03/2016 - 22:34:27