ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا وارم اپ میچ، بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 22:49

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا وارم اپ میچ، بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا وارم اپ میچ میں۔ بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں جے پی ڈمینی کے 67 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا پایا۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے 73 رنز کی اننگ کھیلی۔
وقت اشاعت : 12/03/2016 - 22:49:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :