وسیم اکرم نے سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو قابو کرنے کا طریقہ بتا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 23:05

وسیم اکرم نے سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو قابو کرنے کا طریقہ بتا دیا

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو قابو کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی چینل سے گفتگو میں میزبان کے سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگر کوہلی ان کے دور میں کھیل رہے ہوتے تو وہ انہیں اننگز کے آغاز میں گیند اندر لاتے کیوں کہ ایک تو وہ آف سٹمپ کی جانب جاتے ہیں اور دوسرا انہیں فلک شاٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے لہذا وہ انہیں یہ شاٹ کھیلنے دیتے اور امید رکھتے کہ وہ گیند مس کرکے ایل بی ڈبلیو ہوسکیں گے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق ، برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح ویرات کوہلی محض 27سال کی عمر میں ہی اپنی کرکٹ کی اس سٹیج پر آگئے ہیں جہا ں انہیں علم ہے کہ انہیں مختلف باؤلرز کیخلاف کیسے رنز سکور کرنا ہیں ۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 23:05:31