ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا

منگل 15 مارچ 2016 22:14

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا

ناگپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی مین راؤنڈ مقابلے میں نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ فیورٹس بھارت کو ”گھر ‘ ‘ میں گھس کر 47رنز سے ہرا دیا ۔ ناگپور میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی اوپنر گپٹل پہلی گیند پر چھکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ولیمسن 8اور منرو 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، کورے اینڈرسن نے 34رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں ،ٹیلر 10،سینٹر 18اور ایلیٹ 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

رونچی نے 19رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کا سکور 126رنز بنا نے میں مدد دی ۔ بھارت کیلئے ایشون ، نہرا ، بمرہ ،رائنا اور جدیجہ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔127رنز کا ہدف بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو دیکھتے ہوئے تھوڑا معلوم ہورہا تھا

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 22:14:11