شعیب اختر گرین شرٹس کی بے عزتی کرنے والے بھارتی اینکر پر برس پڑے

اتوار 20 مارچ 2016 00:31

شعیب اختر گرین شرٹس کی بے عزتی کرنے والے بھارتی اینکر پر برس پڑے

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر گرین شرٹس کی بے عزتی کرنے والے بھارتی اینکر پر برس پڑے ۔ بھارتی سپورٹس چینل کے اینکر بریک سے واپسی پر بیک گراؤنڈ میں چل رہے ”موقع موقع “گانے پر طنزیہ انداز میں ہنسے جس پر دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ تجزیہ کار بننے کی کوشش کرنے کی بجائے اینکر پرسن کے طور پر ہی کام کریں ۔

(جاری ہے)

بھارتی اینکر نے شعیب اختر کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایسا ہرگز کوئی ارادہ نہیں تھا۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 00:31:53