کبھی نہ کبھی پاکستان سے ضرور ہاریں گے : ایم ایس دھونی

اتوار 20 مارچ 2016 01:02

کبھی نہ کبھی پاکستان سے ضرور ہاریں گے : ایم ایس دھونی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مارچ2016ء ) بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی ایونٹس میں کبھی نہ کبھی پاکستان سے ضرور ہاریں گے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کیخلاف جیت کے بعد ایک سوال پر ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ بھارت آج تک آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کیخلاف نہیں ہارے لیکن ایسا ہمیشہ نہیں رہے گا ، ہم جانتے ہیں کہ آئندہ 10،20یا 50سالوں میں ایسا موقع ضرور آئے گا جب ہم پاکستان سے ہاریں گے ۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 01:02:31