ورلڈ ٹی ٹونٹی،پاکستان کیخلاف کامیابی کے بعد کوہلی کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال

اتوار 20 مارچ 2016 16:31

ورلڈ ٹی ٹونٹی،پاکستان کیخلاف کامیابی کے بعد کوہلی کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مارچ2016ء )ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کیخلاف اہم مقابلے میں کامیابی کے بعد بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی نازیبا الفاظ استعمال کرنے والی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈن گارڈنز پر ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف ٹاکرے میں 55رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کو کامیابی دلانے کے بعد پویلین کی جانب واپس جاتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کرنے کے دوران نازیبا الفاظ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ہمارا گھر ہے اورکوئی اسے ہم سے نہیں چھین سکتا “۔ کوہلی کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال نے ان کے چاہنے والوں کو یہ سوچنے پر مجبو ر کردیا ہے کہ وہ کب حدود میں رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر نا سیکھیں گے ۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 16:31:41