ورلڈ ٹی ٹونٹی ، بھارت سے میچ ہارکربھی پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر ان سے اوپر

اتوار 20 مارچ 2016 19:04

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، بھارت سے میچ ہارکربھی پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر ان سے اوپر

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کیخلاف میچ ہارنے کے باوجود پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر ان سے اوپر ہے ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے گروپ بی میں پاکستان ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2،2میچز کھیل رکھے ہیں ،نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے ،پاکستان اور بھارت کے 2،2پوائنٹس ہیں لیکن پاکستان کا رن ریٹ میزبان ٹیم سے زیادہ اچھا ہے ،گرین شرٹس کا رن ریٹ اس وقت +0.999ہے جبکہ بھارتی ٹیم کا رن ریٹ -0.895ہے تاہم پاکستان کے اگلے د و میچز نیوزی لینڈ ا ور آسٹریلیا کے خلاف ہیں جبکہ بھارت کو بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے کھیلنا ہے ۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 19:04:43